چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فہم دین پراجیکٹ کے اجلاس میں اظہار خیال
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فہم دین پراجیکٹ کے اجلاس میں اظہار خیال، منہاج القرآن انٹرنیشنل کا فہم دین پراجیکٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی آواز میں خدمت دین، دعوت دین، فہم دین اور اصلاح احوال و معاشرہ کی ایک عظیم الشان کاوش ہے۔ کارکن اور عہدیدار شیخ الاسلام کے عقائد، علوم القرآن، علوم الحدیث اسلامیات ،اخلاقیات،عبادات،حسن معاملات پر انتہائی پرمغز اسلامی علوم و فنون کا نچوڑ خطابات کو خود بھی سنیں اور عامۃ الناس تک بھی پہنچائیں۔
سوشل میڈیا نے دعوت دین کے کام کو آسان، مفید اور موثر بنا دیا ہے۔ اپنے یومیہ اوقات کار میں سے گھر بیٹھے بیٹھے خدمت دین اور دعوت دین کے اس پراجیکٹ سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں تک نیکی اور فلاح عامہ کے اس پیغام کو پہنچائیں۔
اجلاس میں کوآرڈینیٹر میاں عبدالقادر نے بریفنگ دی، اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر فہم دین پراجیکٹ حفیظ اللہ جاوید، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، سدرہ کرامت، انیلا الیاس، اُم حبیبہ اسماعیل، سردار عمر دراز خان، عبدالستار منہاجین، علامہ اشتیاق چشتی، سید محموالحسن، عادل ظہیر، شہباز طاہر، میاں عنصر محمود، سہیل احمد قادری نے شرکت کی۔
تبصرہ