شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی نئی کتاب ’Jihad Perception and Reality‘ شائع ہوگئی

Jihad Perception and Reality

لاہور(25 دسمبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی میں نئی کتاب’Jihad Perception and Reality‘ شائع ہوگئی ہے۔ شیخ الاسلام نے اسلامی فلسفہ جہاد کے موضوع پر قرآن و سنت کی تعلیمات و احکامات انتہائی آسان اور سادہ الفاظ میں رقم کیے ہیں۔ جہاد کے موضوع پر مرتب کی گئی کتاب میں مغربی فلاسفرز اور عام شہریوں کے سوالات تشکیک و ابہام کا تسلی بخش مدلل جواب دیا گیا ہے۔ کتاب میں فلسفہ جہاد کا وسیع تر معانی میں احاطہ کیا گیا ہے۔

شیخ الاسلام کا کہنا ہے کہ جہاد کے حقیقی معانی و مقاصد اور فلسفہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور اسے اسلام پر انگشت نمائی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ قرآنی فلسفہ جہاد سے مطابقت نہیں رکھتا۔ جہاد کے موضوع پر اس مدلل کتاب سے تمام فکری مغالطوں کی اصلاح ہوگی۔ کتاب آسان و عصری انگریزی زبان میں تصنیف کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top