پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی MSM کے بانی راہنما ملک سعید عالم کے والدِ گرامی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت

Dua for Father Saeed Alam

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے بانی راہنما ملک سعید عالم کے والدِ گرامی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے بانی راہنما ملک سعید عالم کے والدِ گرامی حاجی ملک شیر عالم (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں قرآن خوانی کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و دعا کروائی اور ملک سعید عالم سے اظہار تعزیت کیا۔

ایصال ثواب کی محفل میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، راجہ طاہر لطیف، راشد کلیامی، چودھری شہزاد رسول، علامہ محمد لطیف مدنی، صوفی فرید عاجز سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور گوشۂ درود کے گوشہ نشینان شریک ہوئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبرز نے ملک سعید عالم سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Dua for Father Saeed Alam

Dua for Father Saeed Alam

Dua for Father Saeed Alam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top