گنما سنٹر جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام میں 105ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 105ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ حلقہِ درود و فکر میں صدر منہاج ایشین کو نسل محمد علی عمران نے آن لائن شرکت کی۔ مرکز منہاج القرآن سے علامہ مہتاب اظہر نے ’’محبتِ علی‘‘ کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
تبصرہ