ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سکھر اور سندھ سے رائل فین کمپنی کے وفد کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ محمد علی کی قیادت میں سکھر اور سندھ سے رائل فین کمپنی کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ محمد شاہد لطیف، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، اشرف بٹ، چودھری عمر فاروق، سہیل احمد رضا، محمد طیب ضیاء، موتی رائے، راجیش کمار سمیت بزنس کمیونٹی کے احباب موجود تھے۔
اس موقع پر قائدِ تحریک حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناء وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ بھی کیا۔
تبصرہ