منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں قائد ڈے پروگرام 2024

Happy Quaid Day 2024

منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔

قائد ڈے پروگرام کی صدارت الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے فرمائی۔ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، صاحبزادہ محمد رضاءالمصطفیٰ قادری، صاحبزادہ محمد زین العابدین قادری، حافظ محمد شکیل قادری، سید نور جمال شاہ، محمد خالد بھٹہ، عبد الجبار خان، علامہ عبد القدیر قادری، مسز امّ سلمہ قادری اور مسز مریم قدیر قادری صاحبہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

طلباء و طالبات نے تلاوتِ قرآن مجید اور نعت خوانی کے علاوہ قائد ڈے کے خصوصی ترانے پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور انگلش و اردو تقاریر کے ذریعے قائدِ محترم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آخر میں قائد ڈے کا خوبصورت کیک کاٹا گیا اور تمام احباب کیلئے ریفریشمنٹ اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے اختتامی دعا فرمائی۔

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top