ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’پبلک اینڈ میڈیا ہوسٹنگ کورس‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر کے زیراہتمام ’’پبلک اینڈ میڈیا ہوسٹنگ کورس‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں گفتگو کے آداب کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ نبی پاک ﷺ کی آواز ہی دراصل گفتگو کا معیار ہے اور اس حوالے سے بطور مسلمان ہمیں حضور اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ اور ان کی گفتگو کے انداز کو اپنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ جب بھی کسی سے مخاطب ہوتے تو ٹھہر ٹھہر کر بولتے، اپنے لہجے میں شگفتگی رکھتے اور اگر مشکل بات ہوتی تو بات کو دہرا دیتے اور ہر ملنے آنے والے شخص کی استعداد کار کے مطابق اس سے گفتگو فرماتے۔ حضور اکرمﷺ کے یہ تمام امور اخلاق حسنہ اور آداب گفتگو کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر حسان بن ثابت ڈاکٹر سرور نقشبندی، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی، جرمن اسکالر ڈاکٹر مچلڈ گیہا بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر تربیت نقابت کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور اعزازات سے نوازا گیا۔

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

Closing Ceremoney Public and media Hosting Course in Minhaj University

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top