ڈائریکٹر پبلک ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول کی قیادت میں وفد کی وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن ڈاکٹر شگفتہ ناز سے ملاقات

Shahzad Rasool met with doctor Shugfta naz

ڈائریکٹر پبلک ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول کی قیادت میں وفد کی وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن ڈاکٹر شگفتہ ناز سے ملاقات، وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحفیظ چوہدری، زینب ارشد، انشراح نوید اور صبا اسلم شامل تھیں۔

منہاج القرآن کے رہنماؤں نے ڈاکٹر شگفتہ ناز کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 28 فروری کو ہونے والی شیخ الاسلام ”دی لیڈر اینڈ ایڈووکیٹ آف ویمن امپاورمنٹ“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر شگفتہ ناز نے تقریب میں شریک ہونے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق، فروغ علم اور فلاح انسانیت کیلئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات سے پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔

وفد نے ڈاکٹر شگفتہ ناز چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق کتاب”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“کا تحفہ پیش کیا۔

Shahzad Rasool met with doctor Shugfta naz

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top