دستور مدینہ کرہ ارض کا پہلا تحریری آئین ہے:ڈاکٹر حسن قادری

عدم برداشت کے خاتمے کیلئے دستور مدینہ کے آرٹیکلزسے استفادہ کیا جائے
ڈسٹرکٹ بار کونسل حیدر آباد میں دستور مدینہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال

Dastur e Medina book Ceremoney in Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد میں دستور مدینہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت کے خاتمے کیلئے دستور مدینہ کے آرٹیکلزسے استفادہ کیا جائے۔ میثاق مدینہ واحد ڈاکومنٹ ہے جو کرہ ارض کا پہلا تحریری دستور بنااور یہ دستور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قیادت اور سرپرستی میں تحریر کیا گیا۔ اسی دستور سے ریاست مدینہ تشکیل پائی اور دنیا کو پہلی باراسلامی، جمہوری، سیاسی، معاشی اصول میسر آئے اور انسانیت فلاح عامہ اور بین المذاہب رواداری کی اقدار سے روشناس ہوئی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ میں نے اپنی تحقیق میں ریاست مدینہ کے آرٹیکلز نص قرآنی سے ثابت کئے ہیں اور 90 احادیث مبارکہ سے ان آرٹیکلز کی توثیق ہوتی ہے۔ دستور مدینہ امت کیلئے ایک ماڈل آئینی ڈاکومنٹ ہے۔ دستور مدینہ کے آرٹیکلز امن عامہ، فلاح عامہ اور بین المذاہب رواداری کا ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اصول حکمرانی، آزادی اظہار، انسانی حقوق، حقوق نسواں کا جامع تصور پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف امت کو دستور عطا فرمایا بلکہ اپنی مدنی حیات طیبہ میں اسے نافذ بھی فرمایا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اہم موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کرنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد کے صدر کے جی لغاری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فیصل مغل ایڈووکیٹ، محمد یوسف راپوٹو ایڈووکیٹ نے اورجملہ ذمہ داران، منتظمین کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈسٹرکٹ بار آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک پہنائی گئی۔

کانفرنس سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر عمران آرائیں ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری نورین شیخ ایڈووکیٹ اورنائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی نے بھی خطاب کیا۔ بار ممبرز نے اہم موضوع پر تحقیق سامنے لانے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ کتاب بیک وقت اردو، انگریزی اور عربی زبان میں شائع ہوئی ہے۔ جامعہ الازہر مصر کے شیوخ نے کتاب کے تحقیقی و تجزیاتی مواد اور اس کی علمی ثقاہت کی تائید و توثیق کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top