منہاج القرآن کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل 2 مارچ 2024ء بروز ہفتہ کو ہوگی

مورخہ: 01 مارچ 2024ء

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل 2 مارچ (ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، عہدیداران، کارکنان اور جید علمائے کرام، مشائخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہو کر حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ روحانی محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top