منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع نمبر 2 لاہور کے زیراہتمام عید فیمیلی فیسٹیول
لاہور: منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع نمبر 2 لاہور کے زیر اہتمام عید فیمیلی فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیملی فیسٹیول کے انعقاد پر جملہ منتظمین اور ڈونرز کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ غرباء و مساکین کی مدد کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں، وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو مہنگائی کے اس دور میں اپنے مفلس و نادار بہن بھائیوں کے لیے سہولت پیدا کررہے ہیں اور ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کررہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگایا گیا عید فیملی فیسٹیول 23 مارچ سے 27 مارچ 5 روز جاری رہے گا۔ جس سے سینکڑوں خاندان مستفید ہوں گے۔ عید فیملی فیسٹیول میں ایک فیملی 10ہزار روپے کی مفت شاپنگ کی سہولت حاصل کرسکے گی، پیکج میں فیملی کے کپڑے، جوتے، خواتین کے لیے گھریلو استعمال کی اشیاء اور اشیائے خوردنوش رکھی گئی۔
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برگیڈیئر ر عمر حیات، ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر تنظیمات، اشتیاق حنیف مغل ، سدررہ کرامت، اُم حبیبہ اسمٰعیل، کیپٹن ر عبدالمجید، حاجی خالد محمود، حاجی احمد صادق، محمد قاسم سرور، شہزاد روشن گیلانی، وسیم الیاس، علی سلطان، محمد شہزاد، احسن شہباز ہاشمی، عابد حسین قادری، سلیم گیلانی، قمر الزمان سمیت مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تبصرہ