نظامت امور خارجہ کے ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نظامتِ امورِ خارجہ کے ناظمِ دعوت علامہ غلام ربانی تیمور کی نمازِ جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پڑھائی، ان کے بیٹے اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور علامہ غلام ربانی تیمور رحمۃ اللہ علیہ کی ناگہانی وفات کو تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران اور کارکنان کے صدمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے اَمر پر سرِ تسلیم خم کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت دینِ متین کے لیے ان کی مساعیٔ جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائے اور اُن کی قبر کو جنت کا باغ بنائے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور سینکڑوں کی تعداد میں رفقاء و عامۃ الناس نے شرکت کی۔
تبصرہ