پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سرٹیفیکیٹ کورس ’’اہل تصوف کی قیادت سازی‘‘ کے اختتامی تقریب میں شرکت
چیئرمین شیخ الاسلام علوم الروحانیہ مرکز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جاری سرٹیفیکیٹ کورس ’’اہل تصوف کی قیادت سازی‘‘ کے اختتام پر منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شرکت و خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فرمایا کہ تصوف و طریقت کا شریعت کے ساتھ وہی تعلق ہے جو جسم کا روح کے ساتھ ہے۔ حقیقی اہلِ تصوف نے کبھی بھی شریعت کے خلاف قدم نہیں اٹھایا۔ قرآن و سنت اور التزامِ شریعت ہی روحانی ترقی کا پہلا قدم ہے۔
تقریب میں وائس چانلسر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، محترمہ فضہ حسین قادری، مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، علی سعد القادری اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ نشست کے اختتام پر معزز اساتذہ اور دیگر طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تبصرہ