ایبٹ آباد: تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں ’’ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز‘‘ کا آغاز

Diploma in Quran Studies Abatabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام اور تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں "ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز" کا آغاز

ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز میں 550 سے زائد مرد و خواتین شریک ہو رہے ہیں۔ اس کورس کی تدریس کے فرائض علامہ محمود مسعود اور علامہ محمد سرفراز قادری سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی نگرانی اور رہنمائی نے امت مسلمہ کو قرآن فہمی کے ذریعے نئی زندگی عطا کی ہے۔ قرآن سے تعلق مضبوط کرنے اور اس کی تعلیم و تدریس کے ذریعے دنیاوی معاشی فکر سے آزادی اور قیامت کے روز شفاعت کی بشارت دی گئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس علم کے فروغ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ ہماری آخری خواہش ہے کہ ان کورسز کو جلد بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے اور پورے ملک میں قرآن کلچر کا آغاز ہو تاکہ ہماری نوجوان نسل کا قرآن سے ٹوٹا ہوا تعلق دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

Diploma in Quran Studies Abatabad

Diploma in Quran Studies Abatabad

Diploma in Quran Studies Abatabad

Diploma in Quran Studies Abatabad

Diploma in Quran Studies Abatabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top