ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر 14 نومبر کو یونان پہنچیں گے

چیئرمین سپریم کونسل 15 نومبر ورکرز کنونشن اور 17 نومبر سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Chairman Supreme Council

لاہور (13 نومبر 2024) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر 14 نومبر کو یونان پہنچیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 15 نومبر جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی یونان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں یونان تنظیم کے عہدیداران،کارکنان شرکت کریں گے۔

اپنے دورے میں چیئرمین سپریم کونسل 17 نومبر اتوار کو سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سیرت کانفرنس میں علما و مشائخ، سفارتکار اور عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یونان میں عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تنظیمی دورے پر روانگی سے قبل تحریک منہاج القرآن کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہماری زندگیوں میں امید، خوشی اور حقیقی مسرت تب ہی آسکتی ہے جب ہم اپنی جان سے بڑھ کر آقا علیہ السلام سے محبت کا تعلق استوار کرنے پر محنت کریں گے اور یہ محبت صحبت صالح اختیار کرنے سے نصیب ہو گی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن کے مراکز ہیں جہاں اخلاقی و روحانی تربیت کا منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی بجائے محبت و امن کے پھول کھلانے ہوں گے تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top