نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات جاری
مدارس دینیہ کے ہزاروں طلباء مختلف درجات کے امتحان دے رہے ہیں
شفافیت کیلئے آن لائن مانیٹرنگ سمیت تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات عین الحق

لاہور (15 جنوری 2026) نظام المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں، ملحقہ مدارس دینیہ کے ہزاروں طلباء مختلف درجات کے امتحان دے رہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے بتایا کہ شفافیت کے لئے آن لائن مانیٹرنگ سمیت تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ نظام المدارس پاکستان نے وطن عزیز کے اندر پہلی بار امتحانی پرچہ جات کی محفوظ ترسیل کے لئے کوریئر سروسز کی خدمات مستعار لی ہیں اور شفایت کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی ایک ذمہ دار کو پیپر کھولنے یا بانٹنے کا اختیار نہیں دیا گیا جن کے روبرو امتحانی پرچہ جات کے بیگ کھولے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کی اپنی ایک اہمیت ہے لیکن نظام امتحان میں سقم تعلیمی معیار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا آغاز پر امتحانی عملہ کو تربیت دی جاتی ہے اور کھلے مقامات پر طلباء سے امتحان لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ذمہ داران مسلسل مختلف امتحانی سنٹرز کے دورہ جات کرتے ہیں۔


















تبصرہ