ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی وفد کے ہمراہ سینیئر تحریکی ساتھی شیخ محمد احمد قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت

ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ سینئر تحریکی ساتھی شیخ محمد احمد قاسم (سٹی میرج ہال، نوری ہال جوہر ٹاؤن) کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
شیخ محمد احمد قاسم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اللہ والی، کریم بلاک میں ادا کی گئی، جس میں مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے مرحوم کے اہلِ خانہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
وفد نے شیخ محمد احمد قاسم مرحوم کی تحریکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بخشش، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔
وفد میں جی ایم ملک، حاجی محمد سلیم قادری، علامہ اشفاق علی چشتی، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، اقبال حسین باجوہ، امجد علی شاہ، سردار فتح اللہ خان، حاجی محمد الیاس قادری، شمیم نمبردار، یاسر خان، حفیظ اللہ جاوید سمیت دیگر مرکزی قائدین اور لاہور تنظیم کے ذمہ داران شریک تھے۔

























تبصرہ