پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا فاؤنڈنگ ممبرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب
فاؤنڈنگ ممبرز وہ خوش نصیب و فیض یافتہ لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت اس قافلے کا ساتھ دیا جب یہ محض ایک تصوّر، امید اور پیغام تھا: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر میمبرز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور پر منعقدہ فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن محض ایک سالانہ تقریب نہیں بلکہ تحریک کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، جس میں ان عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اوائل دور میں مصطفوی مشن کی بنیاد رکھی، فاؤنڈنگ ممبرز وہ خوش نصیب و فیض یافتہ لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت اس قافلے کا ساتھ دیا جب یہ محض ایک تصوّر، امید اور پیغام تھا۔ ان افراد نے نہ صرف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے وژن کو پہچانا بلکہ اس کی تکمیل کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔
انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی اور دین کے کاموں میں پہل کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ خصوصی مقام عطا فرماتا ہے اور انہیں اپنا مقرب بناتا ہے، جو لوگ کسی نیک کام کی بنیاد رکھتے ہیں، ان کے لئے قیامت تک جاری رہنے والے اجر کا وعدہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین بھی اسی خوش نصیبی کے حامل ہیں کہ ان کے ذریعے بے شمار افراد دین سے جڑے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ہر تحریک کے فاؤنڈنگ ممبرز کو ہمیشہ نمایاں مقام حاصل رہا ہے، جیسے تحریک پاکستان کے ابتدائی رہنما آج بھی “فاؤنڈنگ فادرز” کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح دینِ اسلام میں بھی اولین ایمان لانے والوں کو ہمیشہ بلند مقام حاصل رہا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خطاب میں فاؤنڈنگ ممبرز کی ذمہ داریوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف فخر کا نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر فاؤنڈنگ ممبر اپنے علاقے میں ماہانہ بنیاد پر تنظیمی سرگرمیوں میں شریک ہو، اپنے تجربات اور یادداشتوں کو تحریری شکل میں محفوظ کرے تاکہ آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوں، نئی نسل کے ساتھ رابطہ رکھے اور انہیں تحریک کے پیغام سے جوڑے، اپنی اولاد کو بھی اس مشن کا حصہ بنائے تاکہ روحانی وراثت منتقل ہو سکے، اختلافی معاملات سے دور رہتے ہوئے ایک سرپرست کا کردار ادا کرے۔
انہوں نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈنگ ممبرز کو چاہیے کہ وہ اپنی مثبت یادیں، محبت اور اتحاد کی فضا قائم رکھیں کیونکہ آنے والی نسلیں انہی کے کردار کو مشعلِ راہ بنائیں گی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فاؤنڈنگ ممبرز کو ایک خاص مقام عطا کیا ہے، جسے سنبھال کر رکھنا اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو قیامت تک جاری و ساری رکھے اور اس سے وابستہ افراد کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
تقریب میں حاجی محمد سلیم قادری، قاضی زاہد حسین، حاجی محمد اسلم قادری، سرفراز احمد خان، ارشاد احمد طاہر، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، جی ایم ملک، ڈاکٹر انجنیئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، احمد نواز انجم، کرنل (ر) خالد جاوید، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، شاہد لطیف قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، شیخ فرحان عزیز، اقبال باجوہ، حاجی محمد الیاس قادری، حافظ غلام مرتضی انجم، سید مظفر حسین شاہ، عبد الخالق چشتی، سلیم بٹ، عبدالقیوم خان ایڈوکیٹ، راشد باجوہ، جمیل جمالی، حافظ ظفر اقبال، میاں نثار احمد، شیخ عامر رفیع، امتیاز احمد قادری، ماسٹر فلک شیر، حاجی شوکت علی قادری، ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی، حاجی مختار حسین، پروفیسر سلیمان خان، شیخ عابد سعید، شیخ انعام الہی، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، سید گلزار حسین شاہ، حفیظ اللہ جاوید، محمد ثاقب بھٹی، انور چوہدری، حاجی ولایت قیصر، ظفر اقبال کمبوہ، حاجی احمد صادق، حاجی اقبال مغل، ناصر اقبال ایڈوکیٹ، محمد امجد قادری، عارف حسین نیازی، انجنیئر اشفاق ہمذالی، حاجی امانت بیگ، محمد اصغر جنجوعہ، مختار احمد لودھرا، محمد شفیق طاہر، شیخ محمد سلیم سمیت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے بذریعہ ویڈیو لنک بانی ارکین نے شرکت کی۔







































تبصرہ