تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

توانائی کے بحران سے نبٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ

تحریک منہاج القرن پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر پنجاب احمد نواز انجم کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں پنجاب کی تنظیمات نے اپنی کار کردگی پیش کی۔ اس موقع پر نائب امیر پنجاب چوہدری اسماعیل سندھو، ناظم پنجاب وسیم ہمایوں، کوارڈینیٹر راؤ محمد اسحاق، نائب ناظم رشید احمد حسن، نائب امیر نور الزمان نوری، کوارڈینیٹر اختر علی قادری، نائب امیر سید توقیر الحسن گیلانی، چوہدری محمد اقبال اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ عاملہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی بربریت اور زمینی حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی اس حوالے سے موئثر کردار ادا کرے اور بڑی طاقتیں اپنے دوہرے معیار ختم کر کے اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بند کرائیں۔ اس حوالے سے UN اور سیکورٹی کونسل کے جانبدارانہ کردار کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ملک میں جاری غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ملکی معیشت اور شہریوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرنے والے لوڈشیڈنگ کے سلسلے کو بند کیا جائے اور توانائی کے بحران سے نبٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ عاملہ کے اجلاس میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور خطے میں اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کی گئی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کو لگام دینے کے لیے اقدامات کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top