تحریک منہاج القرآن مرکز پاہڑیانوالی کے دفتر کی افتتاحی تقریب
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن مرکز پاہڑیانوالی کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ سید منور علی شاہ کاظمی، علامہ حافظ ظہیر احمد قادری، علامہ محمد فیاض بشیر قادری، علامہ محمد رضا قادری اور صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بپا کئے جانے کا مقصد اولیں غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کےاحیاء و اتحاد کے لئے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پرامن مصطفوی انقلاب کی ایک ایسی عالمگیر جدوجہد جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کےاثر و نفوذ کا خاتمہ کردے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اسلام کے فروغ کے لیے ہر طبقہ فکر کے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا ہے۔ بعدازاں نائب ناظم دعوت سید منور شاہ بغدادی کی والدہ مرحومہ کے رسم چہلم میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
تبصرہ