تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ نا انصافی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علم بلند کیا ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان کی سلامتی، بقا اور ترقی کے لیے پاکستانیوں کو متحد ہونا ہو گا
ڈاکٹر طاہرالقادری کا یوم تاسیس تحریک منہاج القرآن کے موقع پر کینیڈا سے ٹیلی فونک خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کا اٹھائیسویں (28واں) یوم تاسیس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منایا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین، وابستگان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے یوم تاسیس کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے خلاف منظم سازشوں کا جال بُنا جا چکا ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت اور مشقت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے ہمیشہ نا انصافی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علم بلند کیا ہے۔ میں تمام کارکنان اور قائدین تحریک کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنا مال، جان اور عزت کو قربان کرنے کے لیے تیار رہو۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا پاکستان کی سلامتی، بقاء اور ترقی کے لیے پاکستانیوں کو متحد ہونا ہو گا۔ یہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے مفادات پر ملک کے مفادات کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی قائدین متحد ہو کر ملک کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے خود اعتماد ی، اخلاص اور وطن سے بے لوث محبت کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top