طلبہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کریں : ساجد گوندل
مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ (MSM) کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ اعتدال پسندی اور امن کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند رویے وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ پورا ملک دہشت گردی اور خوف و ہراس کی لیپٹ میں ہے۔ ان حالات میں طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ فروغ امن کا جھنڈا بلند کریں اور دہشت گردی کے خلاف ہر اس قوت سے تعاون کیا جائے جو دہشت گردی کو ہر سطح پر ختم کرنا چاہتی ہے۔ ساجد گوندل نے کہا کہ بعض افراد اور نام نہاد مفکریں اعتدال پسندی اور بے حیائی کو ایک ہی تصور کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ بہت سے نوجوان اسی فلسفہ سے گمراہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر طلبہ میں اسی جذبہ کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس طرح قیام پاکستان کے وقت تھی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن صدیق جان اور ایم ایس ایم لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی بھی موجود تھے۔
تبصرہ