صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر عتیق اللہ بٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر (برطانیہ) عتیق اللہ بٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مورخہ 26 اکتوبر کو سٹیلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں منہاج القرآن راولپنڈی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ و پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امورخارجہ داؤد حسین مشہدی، صدر منہاج القرآن برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، جنرل سیکرٹری طاہر محمد، علامہ صادق قریشی، علامہ رمضان قادری، سینئر نائب صدر برطانیہ اشتیاق احمد، سیکرٹری ممبرشپ فرحان الصبح، سیکرٹری میڈیا آفتاب احمد و دیگر قائدین نے مرحومہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے! آمین۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top