منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی کی پشاور یادگار چوک میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پاکستان اور اسلام کے خلاف گہری اور منظم سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان میں دہشت گردی کی آگ جلانے والے ملک دشمن ہیں، ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے اور دین اسلام کی بنیاد صرف محبت پر مبنی ہے۔ اس موقع پر ثناء اللہ طاہری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طیب ضیاء سیکرٹری دعوت، چودھری عتیق الرحمان سیکرٹری میڈیا منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top