بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

‫راولپنڈی میں مال روڈ پر بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے راولپنڈی میں مال روڈ پر بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، کارکنان اور وابستگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دیں اور متاثرین کی امداد میں ترجیحی بنیادوں پر حصہ لیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top