حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنائے : امجد حسین جٹ

صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر امجد حسین جٹ نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت دشمنی میں درندوں سے بھی بڑھ کر گھناؤنی کاروائیاں کر رہے ہیں۔ وہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے تو ملک سے بے روزگاری، نا انصافی، کرپشن، رشوت اور جہالت جیسے ناسوروں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے مرکزی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اصل وجہ پاکستان اور دین اسلام سے دشمنی ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق جان، صدر ایم ایس ایم لاہور حافظ رمضان نیازی، عمران درویش، نوشیر اعوان اور ابرار احمد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top