بارسلونا میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع 27 نومبر کو Estacio del Nord (نزد بس اسٹیشن) کے اسپورٹس ہال میں ہو گا۔

بارسلونا، سپین میں نماز عید الضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع 27 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام Arc de Triomf پر Estacio del Nord (بسوں کے سٹاپ) کے بالکل ساتھ واقع وسیع و عریض اسپورٹس ہال میں ہو گا۔ منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر اعلان کیا کہ نماز عید الاضحیٰ کی صرف ایک جماعت ہو گی جو بوقت 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔

نوید اندلسی نے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 1 کے سٹاپ Arc de Triomf پر اتریں۔ اسپورٹس ہال کا ایڈریس C / Napoles, 42 ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے استدعا ہے کہ وہ اپنے سب جاننے والوں کو اس نئی جگہ کے بارے اطلاع کریں تاکہ عید کے دن سے قبل ہی سب لوگ جگہ کا تعین کر لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top