بلوچستان پیکج پر عمل درآمد کرنے کے بعد ہی بلوچ قوم کا احساس محرومی کم ہو گا : انواراختر ایڈووکیٹ

بلوچ قوم کے حقیقی حقوق کے لیے صوبائی خود مختاری اور این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے
انواراختر ایڈووکیٹ کی پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹری بنی احمد باجوہ کی سربراہی میں وفدسے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پیکج پر عمل درآمد کرنے کے بعد ہی بلوچ قوم کا احساس محرومی کم ہو گا۔ بلوچ قوم کے حقیقی حقوق کے لیے صوبائی خود مختاری اور این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔ بلوچستان پیکج کو آئینی و قانونی تحفظ دیا جائے۔ بلوچ قوم آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عمل درآمد کی آئینی و قانونی ضمانت حاصل کریں۔ آئین میں موجود صوبائی حقوق پر حقیقی عمل درآمد سے بھی بلوچ عوام کا احساس محرومی کم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری بنی احمد باجوہ کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں موجود صوبائی دفعات عمل درآمد سے بھی چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کا ازالہ ہو سکتا ہے۔ صوبائی خود مختاری کے لیے ترمیمی آئینی پیکج کا بھی فی الفور اعلان کیا جائے۔ انوار اختر نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور قبائلی علاقوں کا احساس محرومی ختم کرنے سے ہی ملک میں امن پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے پیکج میں صرف وعدہ جات کیے گئے ہیں یہ وقت وعدہ جات کا نہیں عملی اقدامات کا ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top