تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں کا ماجد خان کی والدہ اور عمران خان کی خالہ کی وفات پراظہار افسوس
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی اور عبدالحفیظ چوہدری، عاقل ملک، جواد حامد اور ڈاکٹر شاہد محمود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ماجد خان کی والدہ اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خالہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
تبصرہ