منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی کے طالب علم حافظ علی حسن کی میٹرک (فیصل آباد بورڈ) میں دوسری پوزیشن

مورخہ: 16 اگست 2010ء

تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی پراجیکٹ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کے طالب علم حافظ علی حسن نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ حافظ علی حسن نے رولنمبر 225677 کے تحت جنرل گروپ میں 913 نمبر حاصل کیے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے طالب علم علی حسن کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر ایجوکیشن پاکستان محمد شاہد لطیف اور MES کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے۔

منہاج ماڈل سیکنڈری سکول فیصل آباد کا اعزاز

  • 2003ء میٹرک کے سالانہ امتحان میں سکول کے ہونہار طالب علم محمد عبدالسلام نے فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
  • 2009ء میٹرک کے سالانہ امتحان میں منہاج گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی کی ہونہار طالبہ حناء اشرف نے فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ارسلان سرفراز نے 981 نمبر لے کر منہاج ایجوکیشن بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
  • میٹر ک کے سالانہ امتحان میں رواں سال سکول ہذا سے 152 طلبہ وطالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جس میں سے 149 امیدوار پاس ہوئے جن میں سے 58 امیدواران نے A گریڈ حاصل کیا اور 118طلبہ و طالبات فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ یہ اعزاز نہ صرف فیصل آباد کی سطح پر ہی حاصل ہوا بلکہ ایجوکیشن بورڈ کی سطح پر بھی منفرد اعزاز ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان محمد شاہد لطیف، محمد یاسر خان، حاجی محمد امین القادری، انجینئر محمد رفیق نجم، غلام محمد قادری، حاجی عبدالمجیدنے ان تمام طلبہ و طالبات کو بالعموم اور حافظ علی حسن منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر محمد عارف صدیقی، حاجی عنائت اللہ قادری، حاجی محمد اشرف قادری،شیخ محمد اعجاز و اساتذہ اور MEC کے صدر سید ہدایت رسول قادری اور ان کی پوری انتظامیہ کو بالخصوص کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ

Top