منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کا انعقاد

مورخہ: 16 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا ہے کہ قرآن مجید وہ کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں اور معاشرے میں انقلاب بپا کیا جا سکتا ہے۔ جب تک امت مسلمہ نے قرآن پاک اور سُنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو اپنائے رکھا پوری دُنیا میں ترقی کی اور جب سے قرآن اور صاحبِ قرآن سے تعلق ٹوٹا زوال، اُمتِ مسلمہ کا مقدر بن گیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معلم عرفان القرآن کورس حافظ رب نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ دُنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں تو قرآن پاک کا دامن تھام کر اور سیرتِ مصطفوی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے بھر پور جدوجہد کرنا ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے جانب سے شروع کیے جانے والے عرفان القرآن کورسز، آئیں دین سیکھیں کورسز اور درس عرفان القرآن کا تسلسل غفلت کی نیند سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش ہے۔ عرفان القرآن کورس میں پروفیسر محمد عارف صدیقی، حاجی محمد اشرف قادری، قاری سرفراز احمد قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top