تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا اعزازی سیمینار باعزاز حاجی محمد رشید قادری اور حاجی محمد عنایت قادری

مورخہ: 17 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی رہنما و شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد رشید قادری اور حاجی محمد عنایت قادری کی دینی، علمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اعزازی سیمینار مورخہ 17 جون 2011ء کو نصرت فتح علی آڈیٹوریم نزد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر احمد عباسی تھے جبکہ امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری، نائب امیر حاجی محمد امین القادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم رانا غضنفر علی، ناظم امور خواتین اللہ رکھا نعیم القادری، صدر پاکستان عوامی تحریک رانا نثار احمد شہزاد، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن حسنی، صدر یوتھ لیگ میاں کاشف محمود، ملک شبیر حسین ایڈووکیٹ، صدر ویمن لیگ نوشابہ ضیاء، میاں عبدالقادر، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد اشرف قادری اور عبدالجبار بٹ، رانا فیصل علی (فرانس )، رمضان قادری (یونان) نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات بھی شریک تھے۔ مہمانوں کو پروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

سیمینار کا آغاز تلاوت اور نعت شریف سے ہوا۔ کمپیئرنگ کے فرائض ناظم تربیت تحریک فیصل آباد پروفیسر محمد عارف صدیقی نے سرانجام دئیے۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکن پوری دُنیا میں امن و سلامتی اور محبت کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ تحریک کے کارکنوں کا اسلحہ اخلاق، علم اور محبت ہے۔ دنیا سے نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اسلام کے آفاقی پیغام محبت کو پھیلانا تحریک کے عہدیداران اور کارکنوں کا مشن ہے۔ اس حوالے سے کارکن اپنی ذمہ داریوں کی بجاء آوری کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔

امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اپنے منظم تنظیمی نیٹ ورک کی بناء پر بلاشبہ عالم اسلام کی سب سے بڑی تحریک ہے جس کی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی رشید قادری، حاجی عنایت قادری فیصل آباد تحریک کے لئے بڑی نعمت ہیں۔ عہدیداران کارکنان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عزت منصب کی نہیں کردار کی ہوتی ہے۔ آج فیصل آباد میں ان کی علمی اور فلاحی خدمات کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ان کا طرز عمل کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے۔ آخر میں ان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اس سیمینار کی کوریج کے لئے ناظم نشر و اشاعت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد غلام محمد قادری نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے اور قومی و مقامی اخبارات نے بھرپور کوریج دی۔ سیمینار کو کامیاب بنانے میں انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر محمد عارف صدیقی، حاجی محمد سلیم قادری، قاری سرفراز احمد سیالوی، حافظ رب نواز، قاری محمد امجد نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

Top