منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں ہونے والی تقریب کا آغاز نماز عشاء کے بعد شب 9 بجے ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس کے بعد کورس کے شرکاء میں سے دو نمائندوں نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے 40 روزہ درس قرآن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں پروفیسر محمد عارف صدیقی نے استقبالیہ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے کورس کا تعارف کرایا اور اس کی کامیاب تکمیل پر تمام شرکاء اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام اس کورس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور معاشرے کے ہر طبقے کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہی دلانا ہے۔

کورس کے معلم حافظ رب نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ و شرکاء نے کورس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا، اور ان کے جذبہ کو سراہانا ہوگا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم نے تلاوت قرآن کی اہمیت اور فضیلت بیان کی۔ انہوں نے تلاوت قرآن اور سائنسی نقطہ نظر کو موضوع بنایا۔

مرکز سے تشریف لانے والے معزز مہمان علامہ محمد شریف کمالوی کورس کے شرکاء سے اختتامی سبق سنا۔ اور انہیں تجوید کے قواعد اور روز مرہ کی دعائیں بھی سکھائیں۔

تقریب کے اختتام پر کورس میں نمایاں پوریشن حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں انعامات اور اسناد بھی دیئے گئے۔

تقریب کے آخر میں ملک و قوم کے لیے دعائیں کی گئیں اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ رفقاء و وابستگان کے لیے درازی عمر اور خیر و برکت کے لیے دعائیں کی گئی۔

تبصرہ

Top