فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام جامعہ مسجد صادق گلبرگ میں تین ماہ کا عرفان القرآن کورس ہوا جس کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃالمبارک منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فیصل آباد کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کورس کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا اعزاز کورس کے ایک طالب علم نے حاصل کیا۔ بعد ازاں محفل نعت سجائی گئی اور مختلف نعت خواں حضرات نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض علامہ سجاد علی قادری نے ادا کیے۔

تقریب سے علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خطاب کرتے ہوئے عرفان القرآن کورسز کو رجوع الیٰ القرآن کا ایک ذریعہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا قرآن سے تعلق ٹوٹ چکا ہے جسے دوبارہ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رجوع الیٰ القرآن پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا اور تحریک منہاج القرّآن کی موجودہ جاری سرگرمیوں کا ذکر کیا۔

خطاب کے بعد شرکاء کورس میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کورس کی یہ انفرادیت تھی کہ تقریبا ہر عمر کا افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام ملک و قوم کے لیے دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

Top