تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی تجدیدی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 26 فروری 2012ء کو بغدادی پارک گلبرگ اے میں پروقار تقریب سعید منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری، امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، اللہ رکھا نعیم القادری، حاجی محمدامین القادری، میاں عبدالقادر، پروفیسر محمد عارف صدیقی، سید اقرارحسین شاہ، میاں محمد امجد قادری، فیاض القادری، محمد عمران شاہد، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن حسنی، صدر یوتھ مدثر فاروق، صدر MSM تجمل حسین، صدر وویمن لیگ فاطمہ سجاد، ناظمہ وویمن لیگ فرحت دلبر قادری کے علاوہ تمام صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران اور ہزاروں مرد و خواتین نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز 7:00 بجے شب تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد نعت خوانان حضرات نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتیہ کلام پیش کیا، تقریب کی نقابت کے فرائض میاں کاشف محمود، رانا غضنفرعلی، پروفیسر غلام مرتضیٰ اور علامہ منیرشہباز نے سرانجام دیئے۔ تقریب کا رنگ دوبالا کرنے کے لیے ساگر عباس، بلال برادران، جامعہ نوریہ رضویہ کے طلباء اور اقراء سکول سسٹم کے طلباء نے دلفریب انداز میں اپنے محبوب قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پیش کیے، تقریب میں خصوصی طور پر معروف قوال قاری محمد سعید چشتی قوال کے صاحبزادے قاری وحید احمد چشتی وہمنوا کو قوالی پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ جنہوں نے اپنے منفرد انداز میں کلام پیش کیے جس سے ہزاروں مرد و خواتین میں جوش وخروش کی لہر دوڑ گئی اور بغدادی پارک تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

تقریب کو خوبصورت اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جن میں سٹیج کمیٹی، پنڈال کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی، ریفریشمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، رابطہ کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی شامل ہیں۔ ان تمام کمیٹیوں کے صدور اور ممبران نے نہایت محنت اور لگن سے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں اعلیٰ کارگردگی کے حامل کارکنان اور عہدیدران کو شیلڈز پیش کی گئیں اور غریب مستحق خواتین میں 40 سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمدعباسی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کی رہنمائی اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے نعمت عظمیٰ ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کے لیے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں، اس سے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔ امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے دور میں جبکہ امت فحاشی، عریانی اور بے حسی کے اندھیروں میں گرتی جا رہی ہے تو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روشنی کی ایک نوید ہیں جو امت کو مکین گبند خضریٰ کا راستہ دکھا رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام امن، سلامتی اور محبت عام کر رہے ہیں۔

سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، سپیئریر کالج کے پروفیسر مقصود عالم، سابق صدر فیصل آباد بار ایسوسی ایشن محمد امین شاد ایڈووکیٹ اور حاجی محمد رشید قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی و سماجی خدمات اور امن عالم کے قیام کے لیے دنیا کو فکری اور عملی رہنمائی دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کے لیے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی راہنمائی میں مصطفویٰ انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔

تقریب میں ممبر کور کمیٹی علامہ محمد ریاض کھرل، قاری محمد افضل قادری، رانا طاہر سلیم، علامہ اختر حسین اسد، رانا نثار شہزاد، حاجی محمد اشرف قادری، رائے محمود الحسن کھرل، معروف تاجر میاں راشدمحمود عرف سدھے میاں، رانا محمدایوب سابق نائب صدر بین المذاہب امن کونسل پنجاب، عبدالجبار بٹ، محمد بشارت جسپال، رانا محمد صفدر علی، آفتاب عظیم بخاری ATI، محمد ارشد اعوان انجمن سپاہ مصطفی پنجاب نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر پر معزز مہمانان گرامی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور امیر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ عزیز الحسن حسنی نے خصوصی دعا کروائی۔ اختتام پر شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیاگیا۔

تبصرہ

Top