مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کا دس روزہ دورہ برائے تنظیمی استحکام
اضلاع (چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ)
مورخہ 5 ستمبر سے 14 ستمبر 2012ء کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریک بیدارئ شعور کو تیز کرنے کے لئے مرکز سے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ نبیلہ یوسف تشریف لے گئیں۔ اس دس روزہ دورہ میں جو اضلاع شامل تھے ان میں چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی تفصیل رپورٹ حسب ذیل ہے۔
لالیاں : تقریب تنظیمِ نو
5 ستمبر 11 بجے صبح عرفان القرآن اسلامک سنٹر لالیاں میں تقریب تنظیم نو کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں کی ذمہ داران اور 80 کے لگ بھگ شرکاء موجود تھیں۔ مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے تقاضوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی مشن کے لئے امتِ مسلمہ کی بیٹیوں کو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا کردار ادا کرنا ہے، تاکہ اس پُرفتن دور میں معاشرے میں اسلامی انقلاب بپا کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر تنظیم نو کے ذریعے سے نئی عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
چنیوٹ : تنظیم سازی بذریعہ حلقہ درود
5 ستمبر بوقت 4 بجے دوپہر صدر تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے گھر حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 35 خواتین شریک ہوئیں۔ اس پروگرام میں درودِ پاک کی فضیلت واہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے محبتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسلام کے نفاذ میں خواتین کے کردار پر گفتگو کی۔ بعد ازاں خدمت دین کے لئے خواتین کو motivate کیا گیا تاکہ چنیوٹ شہر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھی جائے۔ کچھ خواتین نے معاشرے میں تبدیلی کے لئے اپنا مال، اپنا وقت اور اپنی صلاحتیں وقف کرنے کا اظہار کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ چنیوٹ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔
سیدوالا : ورکرز کنونشن بعنوان سیدہ کائنات (رض) کانفرنس
6 ستمبر بوقت 11 بجے دن سید والا شہر حویلی میں سیدہ کائنات (رض) کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں گرد و نواح کی تمام UC's کی کارکنان، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ 90 سے زائد خواتین بھی شامل تھیں۔ تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے سیدہ کائنات لختِ جگر آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرتِ فاطمہ الزرہ رضی اللہ عنہا کے سیرت وکردار پر گفتگو کی اور آپ رضی اللہ عنہا کی زیرِ تربیت پرورش پانے والی نسل پاک کی اسلام کے لئے قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جہاں سیدہ کائنات کی سیرت کے نقوش کی پیروی کرنا ہے، وہاں حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی طرح یزیدیت کو ختم کرنے کے لئے آواز حق کو بلند بھی کرنا ہو گا۔ ہمارا معاشرہ یزیدی فتنوں میں مبتلا ہو چکا ہے، اور موجودہ دور کا ایک بڑا فتنہ یہ ظالم الیکشن سسٹم ہے جس نے پاکستانی عوام کو عذابوں اور گمراہیوں میں مبتلا کر رکھا ہے، آپ کو چاہے کہ آپ تحریکِ بیداری شعور کو فروغ دینے کے لیے دن رات کوشاں رہیں، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ بعد ازاں تمام UC's کے کارکنان کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا اور UC's میں تنظیمی استحکام کے لئے بریفینگ بھی دی گئی۔
سمندری : تنظیم سازی بذریعہ محفل میلاد
مورخہ 7 ستمبر 2012ء کو منہاج ماڈل سکول سمندری فیصل آباد میں خواتین کے لئے محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں 400 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد گوجرہ نعت کونسل نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پھر مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے تقاضوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین نہ صرف ہر امتی کا فرض ہے بلکہ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفاداری بھی ہے کہ ان کے مشنِ مبین کے فروغ کے لئے امہات المومبنین اور صحابیات رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح اسلام کی سربلندی کے لئے دخترانِ اسلام اپنا کردار ادا کریں۔
بعد ازاں اس بابرکت تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمندری کی تنظیم نو بھی کی گئی، اور نئی عہدیداران کو ذمہ داریوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔
گوجرہ : ورکرز کنونشن
مورخہ 8 ستمبر 2012ء کو پرل میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ نے ورکزکنونشن کا اہتمام کیا۔ جس میں UC's کی کارکنان اور رفقاء ووابستگان 20 کی تعداد میں موجود تھیں۔ مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے تحریک بیداری شعور اور تنظیمی نیٹ ورک کو مستحکم بنانے کے حوالے سے گفتگو کی اور مصطفوی انقلاب کے آغاز کی تیاریوں کے لئے عوام الناس کو تیار کرنے اور اس نظامِ انتخاب کی خامیوں اور برائیوں سے آگاہی دلانا مقصود تھا تاکہ کارکنان فیلڈ میں جہاں عوامی سوچ کو بدلنے کے لئے کاوشیں کریں وہاں وہ انقلاب فنڈز کی collection کی تیاری بھی کریں۔ "انفاق فی سبیل اللہ " پر بھرپور motivation دی گئی جس کی وجہ سے اس کنونشن میں 1 لاکھ کیش اور 3 تولہ سونا کے زیورات کی صورت میں خواتین نے اپنا حصہ ڈالا۔ دعا خیر سے اور ورکرز کنونشن کا اختتام ہوا۔
اسی روز شام کو تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ نشست بھی رکھی گئی جس میں یونین کونسلز میں تنظیم سازیوں اور یونٹ لیول پر تنظیم سازی پر فوکس کیا گیا، مزید تحصیل کی عہداران UC's کی division بھی کی گئی تاکہ ہر تحصیلی ذمہ دار مکمل توجہ سے اپنے یونین کونسل کو مستحکم کرے۔
مورخہ 9 ستمبر کو شدید بارش کی وجہ سے اس دن کے تمام پروگرامز کو ملتوی کرنا پڑا۔
شور کوٹ : تنظیمی نشستیں اور تحریک بیداری شعور کی بریفنگ
مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو شور کوٹ کینٹ میں 3 مقامات پر تنظیمی نشستیں کی گئی۔ جس میں UC's کو تنظیم سازیوں اور بیداری شعور کے فروغ کے لئے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے بریفنگ دی۔ مزید براں کارکنان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا اور انقلاب کے آغاز کی تیاریوں پر بھی فوکس کیا گیا۔ نئے وابستگان کو محترمہ نبیلہ یوسف نے حلقہ درود کی بریفنگ دی تاکہ عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچار کیا جا سکے۔ تحصیلی تنظیم کے کارکنان کو انقلاب فنڈ ریزینگ اور طالبات کے کام پر توجہ دینے کی تاکید کی گئی۔
اگلے روز مختلف کالجز میں بیداری شعور پر لیکچرز کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان کے حالات اور موجودہ انتخابی نظام میں خرابیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس کے حل کیلئے سٹوڈنٹس کو "Vote for None" کی بریفنگ دی تاکہ ظالم اور کرپٹ انتخابی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ تمام سٹوڈنٹس نے اس پیغام کو آگے پہنچانے کا عہد کیا۔
اٹھارہ ہزاری : تنظیم سازی بذریعہ حلقہ درود
مورخہ 11 ستمبر بوقت 4 بجے دوپہر صدر تحریک منہاج القرآن اٹھارہ ہزاری (جھنگ) نے رفقاء، وبستگان اور گرد و نواح کی25 خواتین کے لئے حلقہ درود کا اہتمام کروایا۔ اس پروگرام میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے درود پاک کی اہمیت وفضلیت اور آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رشتہ غلامی کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کی سربلندی کے لئے خدمات کو اجاگر کیا اور خواتین کو اس ولیِ وقت اور مجددِ وقت کی کاوشوں میں ان کا ساتھ دینے کا کہا اور باقاعدہ تنظیم میں ذمہ داری لینے پر motivate کیا، آخر میں تنظیم سازی کے ذریعے اٹھارہ ہزاری میں مصطفوی مشن کو فروغ دینے کے لیے بھرپور بریفنگ دی گئی اور نئی ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
احمد پور سیال : تنظیمِ نو بذریعہ تنظیمی نشست
مورخہ 12 ستمبر بوقت 11 بجے صبح منہاج ماڈل سکول میں وابستگان، رفقاء اور تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے تحریک بیداری شعور کے تعارف کے ساتھ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اور اس کے تمام تر تقاضوں کو پورا کرنے پر نہایت مؤثر گفتگو کی۔ اس طرح سب کی مشاورت سے تنظیمِ نو کی گئی اور ان کو آئندہ کی ورکنگ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا تاکہ UC's میں مزید تنظیم سازیاں ممکن ہو سکیں۔
جھنگ : عوامی نشست
مورخہ 13 ستمبر 2012ء عرفان القرآن اسلامک سنٹر جھنگ میں تحصیلی کارکنان اور دیگر خواتین کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بیداری شعور مہم کے حوالے سے بھرپور motivation اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کو عام کرنے کے لئے خواتین کو بھر پور ہدایات دی گئیں، اس نشست میں جھنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی بھی کی گئی اور نئی ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تنظیمی سٹرکچر کو وسیع کرنے کے لئے مختلف پروگرامز کی طرف توجہ بھی دلائی گئی۔
نیا لاہور : تنظیم سازی بذریعہ محفل
مورخہ 17 ستمبر 2012ء کو منہاج القرآن سکول نیا لاہور میں خواتین کے لئے محفل منعقد کی گئی جس میں 100 کے لگ بھگ شرکاء، سکول سٹاف اور وابستگان موجود تھیں۔ مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اور خدمتِ دین کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم تحریک اور قائد تحریک کے ساتھ مل کر ان کی کاوشوں میں ان کا ساتھ دیں۔ بعد ازاں منہاج القرآن ویمن لیگ کا منظم طور پر آغاز کرنے کے لئے تنظیم سازی کی گئی اور ان کو ان کی ذمہ داریوں اور پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
مونگی بنگلہ : تنظیمی نشست
مورخہ 17 ستمبر 2012ء کو تحصیل گوجرہ کی یونین کونسل مونگی بنگلہ میں 4 یونین کونسل کے ذمہ داران سے تنظیمی نشست کی گئی جس میں ان کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ کیا گیا اور تنظیمی نیٹ ورک کے استحکام اور توسیع کی ہدایات دی گئیں۔ علاوہ ازیں بیداری شعور مہم کے فروغ کے لئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔
کمالیہ : تنظیمی نشست
منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مورخہ 18 ستمبر کو تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں یونین کونسل کی کارکنان اور رفقاء وابستگان کے ساتھ ساتھ تحصیلی تنطیم کی ذمہ داران اور سینئر تحریکی بہنوں نے شرکت کی۔ کارکنان کی مشاورت سے تنظیم نو کی گئی اور تمام تحصیلی ذمہ داران اور UC's کے کارکنان کو تنظیمی توسیع اور استحکام کا لائحہ عمل دیا گیا اور پروجیکٹس کو نتیجہ خیز بنانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔
پیرمحل : تنظیم سازی بذریعہ محفل
مورخہ 18 ستمبر 4 بجے دوپہر ناظم تحریک منہاج القرآن پیرمحل کے گھر خواتین کے لئے محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور خدمتِ دین پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر امتی کا فرض ہے کہ وہ اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کی حفاظت کرے او رنظامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بپا کرنے کے لئے حق کی دعوت دینے والی جماعت کا ساتھ دیں۔ بعدازاں پیرمحل میں مصطفوی مشن کو فروغ دینے اور اقامت دین کے لیے کاوشوں کا نہایت مؤثر انداز سے سرانجام دینے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت خواتین کی تنظیم سازی کی گئی اور ذمہ داران کو ان کے پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ کے ہمراہ ضروری لٹریچر بھی فراہم کیا گیا۔
رجانہ :
مورخہ 19 ستمبر 2012ء کو صبح 11 بجے رجانہ میں تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا، مگر بوجوہ اس نشست میں خواتین کی بھرپور شرکت نہ ہو سکی۔ اس لئے فقط دو خواتین پر مشتمل کنوینیگ باڈی تشکیل دی گئی۔ ان ذمہ داران کو تنظیم کو مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا اور تنظیم سازی کے لیے ایک بڑا پروگرام کروانے کی تلقین کی گئی۔
منڈی شاہ جیونہ : تنظیم سازی
20 ستمبر 2012ء کو منہاج ماڈل سکول منڈی شاہ جیونہ میں خواتین کے لئے تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے بیداری شعور مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور بعدازاں ’’جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نفاذ کے بنا سیاست فقط ڈھونگ ہے۔ نظام مصظفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لئے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی بیٹیوں کو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی طرح اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نشست کے آخر میں تحصیل کی تنظیم کا سٹرکچر بنایا گیا اور ذمہ داران کو مختلف پروجیکٹس اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
تبصرہ