پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن صوبائی حلقہ 67 فیصل آباد کا نظام بدلو سیمینار

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 67 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار 19 اپریل 2013 بروز جمعۃ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سہیل مقصود صوبائی حلقہ 67 نے کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بھائی انجینیئر محمد طارق فرید تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صوبائی صدر PAT بشارت جسپال، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، پروفیسر غلام مرتضی ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، محمد رفیق قادری، لیاقت علی، گل محمد اعوان، رفیع اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ سیمینار میں صوبائی حلقہ سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیاگیا ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو نام نہاد الیکشن کے تماشے کو سب دیکھ لیں گے کہ جمہوریت کے نام پر اس ملک کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر کتنا بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوگا۔ اس فرسودہ نظام انتخاب اور غیر حقیقی جمہوریت نے ان غریب عوام کو سوائے بھوک، افلاس، بے روزگاری، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے اور کیا دیا ہے۔ پچھلے 65 سالوں سے پاکستان کی کشتی طاقتوروں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے اسکی کوئی سمت ہے نہ منزل۔

صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال نے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا کرپشن کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس جرم کی بجائے شعور و آگہی کی چھتری کے سائے تلے 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شریک ہو کر پوری دنیا کو حقیقی جمہوری شعور کا ثبوت دیں۔

تقریب میں 23 دسمبر عوامی استقبال، 14 جنوری لانگ مارچ و فیصل آباد کے عوامی جلسے کو کامیاب بنانے پر کارکنان و عہدیداران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

پروگرام کے اختتام پر صوبائی حلقہ 68 کی صدر سہیل مقصود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top