فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی رانا محمد ادریس، ناظم TMQ فیصل آباد میاں کاشف محمود، حاجی محمد امین القادری، رانا غضنفر علی، صدر PAT رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر، پروفیسر غلام مرتضی، عارف صدیقی، علامہ منیر شہباز، خالد محمود رندھاوا، فیاض القادری، میاں امجد قادری، صدر MYL ملک عامر اقبال، صدر MSM رانا تجمل حسین، صدرMWL فاطمہ سجاد، قمر النساء خاکی، رانا ندیم اختر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری اور تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چند خاندانوں کے لیے نہیں بلکہ غریب مسلمانوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار اکڑی گردنوں کے ساتھ 66 سال سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی تبدیلی کی تحریک اب انقلاب کی آواز بن چکی ہے۔ اس ملک کے غریب عوام 29 دسمبر کو اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔ قوم پاکستان بچانے کے لیے وہی کردار ادا کرے جو تحریک پاکستان کے وقت قائد اعظم کی قیادت میں کیا تھا۔ آج سب کو مل کر پاکستان بچانا ہے۔ حکومت کے 6 ماہ میں ہوشربا مہنگائی، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے یہ حال کر دیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں اتنی سکت نہ ہوگی کہ وہ کرپٹ عناصر کا جھٹکا برداشت کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 دسمبر کو مہنگائی اور کرپشن کے خلاف لاہور سے عوام کا سمندر امن اور جمہوری روایات کے مطابق نکلے گا اور یہ احتجاجی مظاہرہ حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طاقت بیواؤں، یتیموں کے آنسو اور غریبوں کی سسکیاں ہیں۔ پاکستان اولیاء کرام کے قدموں کے طفیل ملا اسے اولیاء کرام کی اولادیں ہی بچائیں گی۔ آخر میں سید ہدایت رسول قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے دعا بھی فرمائی۔

رپورٹ: غلام محمد قادری (ضلعی سیکرٹری اطلاعات)

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

Top