فیصل آباد: آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کی حمایت میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ضرب عضب آپریشن کی حمایت کے سلسلے میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو بھی ریلی نکالی گئی اور پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان و عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ ریلیاں ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام تحصیلات میں ہر جمعہ کو نکالی جائیں گی۔ ریلی میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن دراصل ضرب حق ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان سے دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم متحد ہے اور پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تبصرہ

Top