فیصل آباد: دربارِ غوثیہ مچھ (بلوچستان) پر حملے کے خلاف بزمِ قادریہ کی احتجاجی ریلی

مچھ (بلوچستان) میں دربارِ غوثیہ پر ہونے والے حملے کے خلاف فیصل آباد میں بزمِ قادریہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بزمِ قادریہ کے کارکنان کے علاوہ عوام الناس  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حملے کی مذمت، حملہ آوروں کی گرفتاری اور مزارات کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ کی بے حرمتی کرنے والے درندے ہیں۔ مرکزی اور بلوچستان حکومت دہشت گردی کی سفاک کارروائی کے ذمہ دار ہیں۔ دربار غوثیہ مچھ پر حملہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے اور دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے والے قومی مجرم ہیں۔ دربار شریف کو نظر آتش کرنے، قرآنی اوراق کی بے حرمتی اور خادم کو زخمی کرنے والے قومی مجرم ہیں، وہ زیادہ دیر اپنی بزدلانہ کارروائیوں کو جاری نہ رکھ سکیں گے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دربارِ غوثیہ پر حملے کے مجرموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرہ

Top