فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جنرل کونسل کا اجلاس

مورخہ: 15 اگست 2016ء

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 15 اگست 2016ء کو ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 20 اگست کے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صدر عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، ناظم منہاج القرآن حافظ رب نوازانجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید، شاہد سلیم، رانا غضنفرعلی، علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، ملک سرفرازقادری بھی موجود تھے۔

قائدین نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں کو شہید کرنے والوں سے قصاص سے کم کوئی بات نہیں ہو گی۔ 20 اگست کو فیصل آباد میں قصاص اور پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے احتجاجی مارچ اور دھرنا ہوگا۔ حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو احتجاجی قافلوں کی قیادت ڈاکٹرطاہرالقادری خود کریں گے۔ قائداعظم کے پاکستان کو دہشت گردی، کرپشن اور ناانصافی سے پاک کر کے دم لیں گے، تحریک قصاص و احتساب پاکستان کی سالمیت کی تحریک ہے۔ ہم تمام سیاسی قوتوں سے کہتے ہیں کہ وہ کرپٹ، ظالم، بدعنوان اور نااہل حکومت اور لوٹ کھسوٹ پر مبنی نظام سے 19کروڑ عوام کی جان چھڑوا کو اپنے سیاسی گناہوں کا کفارہ ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے حصول کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کے بعد سب سے زیادہ شہادتیں دہشتگردی کی جنگ میں ہوئیں، کسی کو ملکی سلامتی سے کھیلنے اور ان قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ شریف برادران سیاست میں صرف لوٹ مار کیلئے آئے، ٹھیکے بھی انکے اور ٹھیکیدار بھی انکے ہیں، پوری دنیا میں انکے فرنٹ مینوں کی کمپنیاں ہیں، پانامہ لیکس کے ذریعے ان کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قاتل عوام دشمن اور کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی میں فیصل آباد کے غیور عوام کلیدی کردار ادا کرینگے۔ 20 اگست کوفیصل آبادکی شاہراہیں گواہی دیں گی کہ ان حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر جعلی اور غیر آئینی حکمرانوں سے اپنا حق واپس چھین لے۔ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں عوام پر ایسا تاریک وقت کبھی نہیں آیا جو آج ہے۔

تبصرہ

Top