فیصل آباد: پاکستان ماڈل سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب، تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کی شرکت
پاکستان ماڈل سکول نذیرگارڈن میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب 16 فروری 2017 کو ہوئی جس میں پی پی61 سے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ گل، تحریک منہاج القرآن کے رہنما محمدافضل گل، پرنسپل جعفرحسین گجر سمیت غلام محمد قادری، رانا عبدالجبار، حاجی بوٹاگجر، محمد یوسف جٹ، پروفسیر یاسر بھٹی، رائے عبدالرزاق، میاں کاشف اور عبدالجباشرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدافضل گل نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سی پی اے اسدبشیرگل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے صرف امن کی تعلیم دی اور نوجوانوں کو دوسروں کیلئے جینے کا پیغام دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری 1972ء سے انقلاب کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی عملی صورت انشاء اللہ تعالیٰ ہم بہت جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئی قیمت لگانا دور کی بات ان سے علمی، روحانی اور اخلاقی تربیت حاصل کرنے والے کسی کارکن کی بھی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔
رپورٹ: غلام محمد قادری (سیکرٹری اطلاعات تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد)
تبصرہ