جڑانوالہ: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا مسجد و مدرسہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر جڑانوالہ کا افتتاح
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں مسجد و مدرسہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر جڑانوالہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جڑانوالہ پہنچنے پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پرتپاک و شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر میاں غضنفر محمود، قاری ریاست علی چدھڑ، جوہدری محمد یاسین، خلیل طاہر، میاں امجد حسین، محمد فیاض احمد، محمد ظفر محمد خان، ڈاکٹر محمد شفیق، ڈاکٹر منعم طاہر، ابوالشمس مولانا احمد علی، ممتاز قادری، زاہد حسین، سید کاظم علی شاہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تبصرہ