طالبہ کا اعزاز - فیصل آباد سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ میں پہلی پوزیشن

مورخہ: 01 اگست 2009ء

منہاج القرآن گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی حنا اشرف کی فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن

پنجاب بھر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سینکڑوں منہاج القرآن ماڈل سکولز نے اس سال بھی میٹرک امتحان (2009ء) میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ منہاج القرآن گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی حنا اشرف نے تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

منہاج ایجو کیشن سوسائٹی کے 80 فیصد سکولز کا نتیجہ %100 رہا۔ جبکہ باقی 20 فیصد کا رزلٹ %70 سے زیادہ رہا۔ پنجاب بھر سے منہاج القرآن ماڈل سکولز میں زیرِ تعلیم 300 سے زائد طلباء و طالبات نے +A گریڈ حاصل کیا جبکہ 1000 سے زائد طلباء و طالبات نے A گریڈ میں امتحان پاس کیا۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس شاندار کارکردگی پر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر، ایم ڈی محمد شاہد لطیف ان کی ٹیم اور تمام منہاج ماڈل سکولز کے سر براہان کو مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین نے بھی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہا اور ذمہ داران MES کو مبارکباد پیش کی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین نے بالخصوص تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی بچی حنا اشرف، اسکے والدین اور سکول انتظامیہ کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز رانا طاہر سلیم خاں اور ڈپٹی ڈائریکٹر MSD محمد اقبال ڈوگر نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ حنا اشرف کے گھر گئے اور ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے مبارکباد اور مٹھائی پیش کی۔ ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے بھی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محمد شاہد لطیف اور اور ا نکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور اچھے نتائج کے حامل اداروں کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

Top