منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء کا دورہ فیصل آباد

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء نے جنوری میں فیصل آباد کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وہ 12 جنوری 2010ء کو چنیوٹ پہنچنے، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ طیب ضیاء نے منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل چنیوٹ کی تنظیم سازی کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے ناظم محمد اشفاق کے علاوہ نوجونواں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد انہوں نے تحصیل لالیاں کا وزٹ کیا اور وہاں تحصیل لالیاں اور دیگر 4 یونین کونسلز کی بھی تنظیم سازی کی۔ یہاں تحصیلی ناظم تحریک منہاج القرآن محمد مختار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تحصیل بھوانہ میں تحصیل کی 5 یونین کونسلز، منہاج القرآن کے ایک یونٹ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔

ضلع جھنگ میں 15 جنوری 2010ء کو انہوں نے تحصیل جھنگ کی 5یونین کونسلز، تحصیل اکڑایانوالہ کی بھی تنظیم سازی کی گئی۔ اس کے بعد وہ تحصیل گڑھ موڑ گئے، جہاں مصطفوی کارکنان کی یوتھ وابستگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم 19 فروری 2010ء کو شیخ الاسلام کی سالگرہ یعنی "قائد ڈے" کے موقع پرایک لاکھ نئے وابستگان کو تحریک میں شامل کرنے کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ اس کے لیے تمام مصطفوی کارکنان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تحریک سے وابستہ کریں۔

گڑھ موڑ کی دو یونین کونسلز، تحصیل شورکوٹ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو بھی کی گئی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل شورکوٹ کا تنظیمی اجلاس بھی ہوا، جس میں وابستگی مہم کے علاوہ قائد ڈے کے موقع پر سفیر امن سپورٹس میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران طیب ضیاء نے کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور یوتھ وابستگی مہم کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد تحصیل رجانہ کی تحصیلی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوا۔ منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر اقبال طاہر اور دیگر تحریکی احباب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تحصیل پیر محل اور کمالی میں بھی دو یونین کونسلز کی تنظیم سازی ہوئی۔

تحصیل گوجرہ کے وزٹ کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں تحصیل کی تنظیم میں چند تبدیلیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ 4 یونین کونسلز کی تنظیم سازی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔ یہاں بھی یوتھ وابستگی مہم کے حوالے سے قائد ڈے 2010ء پر "سفیر امن کرکٹ ٹورنامنٹ" کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ : عتیق الرحمان چودھری

تبصرہ

Top