تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 154 کے صدر حاجی عبدالخالق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Dr Hassan Qadri

تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 154 کے صدر حاجی عبدالخالق کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے داروغہ والا لاہور میں پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، علامہ غلام اصغر صدیقی صدر منہاج علماء کونسل پنجاب، حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور، حفیظ اللہ جاوید اشتیاق حنیف مغل، حاجی امجد قادری چوہدری افضل گجر اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و علاقائی قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حاجی عبدالخالق سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور دیگر قائدین نے بھی حاجی عبدالخالق کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

Top