ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے گواہ حکیم محمد منصور چوہدری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے گواہ حکیم محمد منصور چوہدری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ علی ویو گارڈن لاہور کینٹ میں ان کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحوم کی تحریک کے لیے قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر راجہ زاہد محمود، محمد طیب ضیاء، پروفیسر ذوالفقار علی اور قاضی فیض الاسلام، قمر اقبال، میاں نواز، عارف قادری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
تبصرہ