منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دعائیہ تقریب، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی شرکت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امن و محبت کا پیغام دے رہے ہیں،سردار سلیم حیدر
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت
تمام مذاہب و مسالک کے راہ نماؤں کی شرکت، سہیل احمد رضا نے خوش آمدید کہا
تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ریورنڈ مجید ایبل، سردار بشن سنگھ و دیگر کا خطاب

Governor Punjab attended prayer ceremony by Minhaj Interfaith Relations

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی دعوت پر مرکزی سیکرٹریٹ میں حضرت عیسٰی ابن مریم ؑکے یوم ولادت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا، مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سہیل احمد رضا، شہزاد خان و دیگر راہ نماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے استبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل وہ واحد مرکز ہے جہاں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنانقطہ نظر پیش کرنے کی آزادی ہے۔ آئین پاکستان نے مذہبی اقلیتوں کو جن بنیادی حقوق کی ضمانت دی ہے انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان حقوق کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بین المذاہب رواداری اور اتحاد اُمت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں، اس لئے ہمارا اس ادارے کے ساتھ محبت کا ایک خاص رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی دعوت پر آیا، مجھے خوشی ہے کہ یہاں تمام مذاہب کو اور مسالک کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ یہ ایک بڑی قومی خدمت ہے جس کا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی اور بھائی بھائی ہیں، قائداعظم نے ہمیں ملک بنا کر دیا، اب ہم سب نے اسے لے کر آگے بڑھنا ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن نے امن اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے قومی، دینی و ملی خدمات انجام دیں، ہم سمجھتے ہیں کہ فرقہ واریت ملی وحدت اور پاکستان کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منہاج القرآن میں آ کر خود کو محفوظ اور پر اعتماد سمجھتے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیں ہمیشہ عزت دی۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

دریں اثناء گورنر پنجاب نے ایشیا کے سب سے بڑے ریسرچ سیل فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے معزز مہمان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف کردہ کتب اور 35 ہزار سے زائد کتب پر مشتمل ریفرنس لائبریری کے بارے میں بریفنگ دی، گورنر پنجاب نے اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار جامع شیخ الاسلام کا دورہ بھی کیا۔

دعائیہ تقریب سے بشپ آف لاہور بشپ ندیم کامران، سابقہ بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ مجید ایبل، ریورنڈ رابن قمر، بشپ اکبر کھوکھر، کیتھولک چرچ سیفادرپاسکل پولوس، پاسٹرحزکیل، سرداربشن سنگھ، سردارزرور سنگھ، پنڈت کاشی رام، ڈاکٹرسروابھوماناز، سردار سکندر سنگھ، بہائی فیتھ سے ڈاکٹر فاریبہ، علامہ مخدوم عاصم، علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، علامہ قاسم علی قاسمی، علامہ زبیر عابدنے خطاب کیا۔ تقریب میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر میر آصف اکبر، شہزاد رسول، علامہ عین الحق بغدادی، حاجی محمد اسحاق عبدالحفیظ چودھری، اورنگزیب خان، شہزاد خان، طیب ضیا نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top