لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کر دیا

مورخہ: 14 مارچ 2025ء

Dr Hussain Qadri inaugurated-the Eid Family Festival under MWF 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مستحق خاندانوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ویلفیئر کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ 2 لاہور اور عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد اور انتظامات پر انہیں بریفنگ دی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عید فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور ڈونرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ غرباء و مساکین کی مدد کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں۔ وہ لوگ واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں جو مہنگائی کے اس دور میں اپنے مفلس و نادار بہن بھائیوں کے لیے سہولت فراہم کر رہے ہیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مشن صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ ضرورت مند افراد کی عزتِ نفس کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں ایسا ماحول دینا ہے جہاں وہ کسی احساسِ کمتری کے بغیر اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ چار روزہ عید فیسٹیول 14 مارچ سے 17 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں سینکڑوں مستحق خاندان انتہائی عزت و احترام کے ساتھ اپنی پسند کی

مفت عید شاپنگ کر سکیں گے۔ فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں مرد و خواتین اور بچوں کے کپڑے، جوتے، اشیائے خوردونوش اور گھریلو استعمال کی دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ یہ تمام اشیاء مستحق خاندانوں کو اس انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں کہ وہ بلا جھجک اپنی پسند کی خریداری کر سکیں، تاکہ کسی بھی احساسِ کمتری کا سامنا نہ ہو۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ خدمتِ خلق کے جذبے کے بغیر کوئی بھی معاشرہ حقیقی ترقی نہیں کر سکتا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے یتیموں، بیواؤں، مستحقین اور کم آمدنی والے خاندانوں کی کفالت اور فلاحی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید فیملی فیسٹیول کا انعقاد ایک عظیم فلاحی اقدام ہے جو مستحق خاندانوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ہر ضرورت مند تک بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شخص بھوک یا وسائل کی کمی کے باعث بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے ملک میں غرباء کی مدد کے لیے عید گفٹ پیکجز، مفت راشن، تعلیمی وظائف، اور فری میڈیکل کیمپس جیسے اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر تنظیمات اشتیاق حنیف مغل، کیپٹن (ر) عبدالمجید، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار قادری، معظم مصطفوی، امجد قادری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

Top