سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع لیہ کے سرپرست اور دیرینہ رفیق حاجی محمد منشاء کی والدہ ماجدہ کے وصال پر مرحومہ کے پسماندگان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان سے تعزیت کی ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم پر مشتمل وفد نے 7 سے 9 دسمبر 2022 کو ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم، فتح پور اور چوبارہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ناظمہ جنوبی پنجاب زون مصباح مصطفیٰ اور نائب ناظمہ سینٹرل پنجاب زون اے صباء اسلم کر رہی تھیں۔ مذکورہ دورے کے دوران وفد نے ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور رفاقت سازی مہم 2023 اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں مقبول گارڈن میرج ہال کروڑ لعل عیسن میں سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم کی گئی، جہاں تقریب میں متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک لیہ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.